نینی تال : اتراکھنڈ قانون ساز اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر یشپال آریہ نے مودی سرنیم کیس میں سپریم کورٹ سے جمعہ کو کانگریس کے سابق صدر راہول گاندھی کی راحت کو سچائی کی جیت قرار دیا ہے ۔ آریہ نے آج جاری ایک بیان میں کہا کہ تین چیزیں سورج، چاند اور سچ کو زیادہ دیر تک چھپایا نہیں جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ راہول گاندھی کے خلاف ہتک عزت کیس میں سزا پر روک لگانے کا سپریم کورٹ کا فیصلہ خوش آئند ہے ۔یہ سچائی، صبر اور دھرم کی جیت ہے ۔ انصاف جیت گیا۔ یہ نفرت کے خلاف محبت کی جیت ہے ۔ آخر میں انہوں نے کہا کہ ستیہ میو جیتے ۔