نئی دہلی ۔20 اپریل(سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی ٹیم انڈیا کے اسٹار اوپنر کے ایل راہول اپنی 28 واں یوم پیدائش منائی ۔ اس موقع پر بالی ووڈ اداکارہ اتھیا شیٹی نے بھی انہیں سالگرہ کی مبارکباد دی ہے۔ وہ بھی انتہائی خاص انداز میں۔ اتھیا شیٹی نے اپنے انسٹاگرام پر راہول کے یوم پیدائش کے موقع پر اپنی اور ان کی ایک تصویر شائع کی ہے ، جس کے کیپشن میں اداکارہ نے لکھا، ہیبی برتھ ڈے ، مائی پرسن۔ وہیں اس کیپشن کے ساتھ اتھیا نے دل والا ایموجی بھی بنایا ہے۔ اتھیا کی اس پوسٹ پر راہول نے بھی جواب میں تین دل والے ایموجیز بنائے ہیں ، جس کے بعد اتھیا اور کے ایل راہول کی یہ تصویر سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہورہی ہے۔اتھیا کے پوسٹ پر ٹائیگر شراف کی بہن کرشنا شراف نے بھی تبصرہ کیا ہے۔ کرشنا شراف نے اتھیا کی پوسٹ پر ہارٹ آئی ایموجی بناکر تبصرہ کیا ہے۔ اتھیا شیٹی کی اس پوسٹ کے بعد ایک مرتبہ دونوں کے معاشقہ کی خبروں نے زور پکڑ لیا ہے۔ یادرہے کہ اتھیا شیٹی اور کے ایل راہول کو اکثر ایک ساتھ دیکھا گیا ہے۔ وہیں دونوں ایک دوسرے کے ساتھ کئی تصاویر شیئر کرتے رہتے ہیں ، جس کی وجہ سے طویل عرصہ سے میڈیا میں ان کے رشتے کی خبریں چھائی رہتی ہیں ، لیکن نہ تو راہول نے اور نہ ہی اتھیا شیٹی نے کبھی اپنے رشتے پر کھل کر بات کی ہے۔