نئی دہلی: کانگریس نے وزیر داخلہ امت شاہ کو خط لکھا ہے ، جس میں پارٹی لیڈر راہول گاندھی کے بھارت جوڑو یاترا کے دوران ان کے دہلی پہنچنے پر سیکورٹی میں لاپروہی برتے جانے کی انکوائری کرانے کی درخواست کی گئی ہے ۔ کانگریس کے جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال نے امیت شاہ کو لکھے خط میں کہا ہے کہ راہول گاندھی کے پاس زیڈ پلس سیکورٹی ہے اور بھارت جوڑو یاترا جب دہلی پہنچی تو ان کی سیکورٹی میں غفلت برتی گئی جس سے بہت سے نامعلوم لوگ ان سے رابطہ کرنے میں کامیاب ہوگئے ۔ وینو گوپال نے کہا کہ جب سیکورٹی کے اصولوں کی خلاف ورزی کی جا رہی تھی، اس وقت دہلی پولیس خاموش تماشائی بنی رہی۔ ہریانہ میں بھی راہول گاندھی کی سیکورٹی میں کوتاہی ہوئی ہے اور پارٹی نے اس معاملے میں ایف آئی آر درج کرائی ہے ۔ وینوگوپال نے کہا کہ زیڈ پلس سیکورٹی والے شخص کی سیکورٹی میں کوتاہی ایک سنگین معاملہ ہے ۔ بھارت جوڑو یاترا اب اگلے دور میں پنجاب اور جموں کشمیر جیسی حساس ریاستوں تک پہنچ رہی ہے ، اس لیے سیکورٹی کی خامیوں کی جانچ ہونی چاہیے تاکہ آئندہ اس طرح کی کوتاہیاں نہ ہوں۔
شادی کیلئے کیسی لڑکی چاہئے؟ راہول نے پسند بتائی
نئی دہلی: کانگریس کے سابق صدر اور سینئر لیڈر راہول گاندھی نے کہا ہے کہ وہ شادی کیلئے ایسی لڑکی چاہیں گے، جس میں ان کی دادی اندرا گاندھی اور ماں سونیا گاندھی کی خوبیاں ملی جلی ہوں۔ انہوں نے ایک یوٹیوب چینل کوانٹرویو میں کہا کہ ان کی دادی کا ان کی زندگی میں بہت اثر رہا ہے ۔وہ اپنی ماں کی خوبیاں بھی چاہتے ہیں ۔