راہول کی لارڈ پر ریکارڈ سنچری

   

لاڈرس۔ کنور لوکیش راہول باضابطہ طور پر لارڈز میں سنچری بنانے والے دسویں ہندوستانی بن گئے ہیں لیکن اگر کوئی نوان نگر کے کمار شری دلیپ سنگھ جی کے 1930 میں بنائے گئے اسکور کو اس فہرست میں شامل کرتا ہے تو جس کے نام پر دلیپ ٹرافی ٹورنمنٹ بھی ہے تو پھرکرناٹک سے تعلق رکھنے والے 29 سالہ راہول کو نمبر11 ہونا چاہیے۔ تاہم ریکارڈ یہ ہے کہ دلیپ سنگھ انگلینڈ کی طرف سے کھیل رہے تھے اور انہوں نے 1930 ایشزکے دوسرے ٹسٹ میچ میں لارڈز میں اپنی سنچری اسکورکی جبکہ اس میں ڈان بریڈمین نے 974 رنز بنائے تھے۔جس میں ان کا کیریئر کا سب سے زیادہ 334 کا اسکور ہیڈنگلیس لیڈز میں منظرعام پر آیا تھا۔دلیپ سنگھ جی جنہیں 1931 میں بار بار خرابی صحت کی وجہ سے بین الاقوامی کرکٹ سے کنارہ کشی اختیار کرنی پڑی ، انگلینڈ کے لیے سیریز میں دوسرے سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی تھے۔ انہوں نے ہربرٹ ساٹ کلف کے خلاف 416 رنز بنائے۔ لہذا ، باضابطہ طور پر یہ ونو مانکڈ تھے جو 1952 کی انگلینڈ۔ہندوستان سیریز کی دوسری اننگز میں 184 رنز بنانے کے بعد لارڈز آنرز بورڈز پر اپنا نام درج کروانے والے پہلے ہندوستانی بیٹسمین تھے ۔پہلی اننگز میں انہوں میں 72 رنز کی اننگز کھیلی تھی اور پانچ وکٹیں حاصل کیں۔ مانکڈ اتفاق سے ہاسلنگڈن کی لنکا شائر لیگ کلب ٹیم سے ہندوستانی ٹیم کے لیے منتخب کیا گیا تھا۔ ایلن گبسن نے 1884 میں پہلی سنچری بنانے کے بعد سے لارڈز میں 133 ٹسٹ سنچریاں بنائی ہیں۔مانکڈ کی سنچری کے بعد گنڈاپا وشوانانند نے 1979 میں ہندوستان کیلئے سنچری اسکور کی اور انہوں نے 113 رنز کی اننگز کھیلی۔اس کیبعد دلیپ وینگسرکر 103 رنز دوسری اننگز میں بنائے حالانکہ پہلی اننگز میں ہندوستانی ٹیم 96 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی۔ وینگسارکر نے لارڈز میں مزید دو سنچریاں بنائیں – 1987 میں 157 اور 1986 میں ناٹ آؤٹ 126 رنز بنائے اس کے بعد ٹیم کے موجودہ کوچ روی شاستری نے 100 رنز اور محمد اظہر الدین نے 121 رنز کی اننگز 1990 میں بنائے تھے۔اس کے بعد ٹیم کے سابق کپتان سورو گنگولی نے 1996 میں 131 رنز بنائے تھے۔2002 میں اجیت اگرکر نے 109 ناٹ آوٹ کی اننگز کھیلی تھی۔بعد ازاں 2011 میں راہول ڈراوڈ 103 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے اور 2014 میں اجنکیا رہانے رنز103 کے ساتھ اس شاندار فہرست میں اپنا نام درج کیا تھا۔اس کے بعد گزشتہ رات کے ایل راہول نے لارڈز میں سنچری بنانے کا ریکار قائم کیا ہے۔