راہول کی پرینکا کے ہمراہ کیرالا آمد ویاناڈ سے نامزدگی کا آج ادخال

   

کوزی کوڈ۔ 3 اپریل (سیاست ڈاٹ کام)صدر کانگریس راہول گاندھی جو اپنے روایتی گڑھ امیتھی (اترپردیش) کے علاوہ کیرالا میں لوک سبھا نشست ویاناڈ سے بھی چناؤ لڑ رہے ہیں ، جمعرات کو تقریباً 11:30 بجے دن اپنی نامزدگی داخل کریں گے۔ سینئر پارٹی لیڈر رمیش چینی تالا نے کہا کہ راہول کی بہن اور اے آئی سی سی انچارج برائے مشرقی اترپردیش پرینکا گاندھی ویاناڈ کو ان کے ہمراہ ہوں گی۔ راہول اور پرینکا علحدہ علحدہ آج کیرالا پہنچ گئے۔ وہ دونوں ایرپورٹ سے محفوظ راستے کے ذریعہ گیسٹ ہاؤس چلے گئے۔ ویاناڈ میں 23 اپریل کو ووٹنگ ہوگی۔