راہول کی کسان ریلی ،کسانوں میں جوش:پائلٹ

   

جے پور7جنوری (سیاست ڈاٹ کام ) راجستھان کے نائب وزیر اعلی سچن پائلٹ نے کہا ہے کہ نو جنوری کو ہونے والی کانگریس صدر راہل گاندھی کی کسان ریلی سے متعلق تیاریاں تقریبا مکمل کر لی گئی ہیں اور اس سلسلے کسانوں میں کافی جوش و خروش ہے ۔ پائلٹ نے آج یہاں سابق ریاستی کانگریس صدر شوبھارانی کے یوم پیدائش پر منعقدہ پشپانجلی پروگرام میں حصہ لینے کے بعد میڈیا سے کہا کہ بدھ کو جے پور میں ایک بڑی کسان کانفرنس ہوگی جسے راہول گاندھی صبح گیارہ بجے خطاب کریں گے ، اس کانفرنس سے ریاست میں نئی توانائی کی پیدا ہوگی۔انہوں نے کہا کہ ریلی کی تیاریاں تقریبا مکمل کر لی گئی ہیں اور اس میں ریاست کے مختلف حصوں کے لوگ شرکت کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ اس ریلی کو گاندھی کی یادگار بنائے جانے کے لئے کوشش کی جا رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ریاست میں کانگریس کی حکومت بننے کے بعد راہول کا راجستھان کا یہ پہلا دورہ ہوگا اور اس دورے کے سلسلے میں کسانوں اور پارٹی کارکنوں میں کافی جوش و خروش ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ لوک سبھا انتخابات کے پیش نظر بھی یہ کانفرنس اہم ہے ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پچھلی بی جے پی حکومت کی طرح کانگریس حکومت سرکاری فنڈز کا غلط استعمال نہیں کرے گی۔ بی جے پی حکومت نے گورو یاترا نکال کر عوام کے پیسے کا غلط استعمال کیا تھا۔انہوں نے کہا کہ کانگریس نے جرات مندانہ قدم اٹھایا اور کسانوں کے قرض معاف کرنے کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہاں بی جے پی کی حکومت ہوتی تو ایسا نہیں ہو پاتا۔