راہول کے الزامات کا معاملہ طول پکڑ رہا ہے :پرمود تیواری

   

پریاگ راج10اگست(یواین آئی) اترپردیش کے ضلع پریاگ راج میں راجیہ سبھا ایم پی اور اپوزیشن کے ڈپٹی لیڈر پرمود تیواری نے آج اپنے گھر پریاگ راج میں کہا کہ الیکشن کمیشن پر راہول گاندھی کے الزامات کا معاملہ اب طول پکڑتا جارہا ہے ۔ کانگریس پارٹی اب اس پر لمبی لڑائی لڑنے کی تیاری میں ہے ۔راجیہ سبھا ایم پی و اپوزیشن کے ڈپٹی لیڈر نے کہا کہ 11اگست کو پورا اپوزیشن پارلیمنٹ ہاوس سے الیکشن کمیشن تک مارچ کرے گا۔ اس میں سبھی ایم پی شامل ہونگے ۔ یہ ہمارا حق ہے اور بی جے پی اسے روکنے کی کوشش نہ کرے ۔ تیواری نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے پاس جا کر ہم کہیں گے یہ پیپر، ثبوت اور حقائق ہیں۔ یہ آپ ہی کے ہیں۔ اب ہمیں ڈاکیومنٹ دیں، ڈیٹا دسیتاب کرائیں، کمیشن اب آپ ہمیں جواب دیں۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے پاس ایک شاندار موقع ہوگا کہ پورے اپوزیشن کے لیڈر ان کے دروازے پر پہنچیں گے الیکشن کمیشن کو چاہئے کہ وہ ڈیٹا دے اور وضاحت کرے ۔ یہ جو تاریکی اور جو چوری پکڑی گئی ہے اس کی وضاحت الیکشن کمیشن آپ کو کرنی ہوگی۔انہوں نے کہا‘الیکشن کیشن چاہئے تو ہر جماعت سے دو یا تین اراکین کو بلا لے اور سب کچھ صاف کردے ۔ یہ پیپر، یہ ثبوت، سچائی ہے ۔ یہ آپ ہی کے ہیں۔ اب ہمیں ڈاکیومنٹ دیں، ڈیٹا دستیاب کرائیں۔ اب آپ ہمیں جواب دیں۔ پرمود تیواری نے کہا کہ اس معاملے پر راہول گاندھی نے میٹنگ بھی کی ہے ۔اس کے بعد ملکا ارجن گھڑگے نے میٹنگ کی۔ پورا اپوزیشن متحد اور مطمئن ہے ۔ اپوزیشن کو جواب چاہئے ۔