راہول کے خلاف جانچ ہوگی

   

پٹنہ، 3ستمبر (یواین آئی) ووٹرادھیکار یاترا کے دوران وزیر اعظم کی ماں کے بارے میں مبینہ ناشائستہ تبصرہ کو ہتک آمیز اور نفرت پھیلانے کے مترادف قرار دیتے ہوئے بہار کی راجدھانی پٹنہ کے چیف جوڈیشیل مجسٹریٹ کی عدالت میں دائر مقدمہ کو جانچ کیلئے آج قبول کر لیا گیا۔ پٹنہ ہائی کورٹ کے وکیل اودھیش کمار پانڈے نے چیف جوڈیشل مجسٹریٹ منیش کمار اپادھیائے کی عدالت میں یہ شکایتی مقدمہ دائر کیا ہے۔