راہول کے دورہ کے پیش نظر ریونت ریڈی کا آج دورہ ورنگل

   

حیدرآباد۔20 ۔ اپریل (سیاست نیوز) راہول گاندھی کے 6 مئی کو ورنگل میں جلسہ عام کی کامیابی کیلئے صدر پردیش کانگریس ریونت ریڈی اور اسٹار کیمپینر کومٹ ریڈی وینکٹ ریڈی ایم پی 21 اپریل کو ورنگل کا دورہ کریں گے ۔ راہول گاندھی 6 مئی کو ورنگل میں کسانوں کے بڑے جلسہ عام سے خطاب کریں گے ۔ پروگرام کے مطابق انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے ریونت ریڈی جمعراف کو 2 بجے دن ورنگل کے آرٹس کالج گراؤنڈ کا معائنہ کریں گے ۔ ان کے ہمراہ مقامی کانگریس قائدین اور سابق رکن پارلیمنٹ مدھو یاشکی گوڑ ، سابق ڈپٹی چیف منسٹر سدامودر راج نرسمہا ، اے آئی سی سی پروگرام عمل آوری کمیٹی کے صدرنشین مہیشور ریڈی ، پونالہ لکشمیا ، انجن کمار یادو ، بلرام نائک ، سیتکا اور دیگر قائدین موجود رہیں گے ۔ معائنہ کے بعد ریونت ریڈی متحدہ ورنگل ضلع کے قائدین کیساتھ اجلاس منعقد کریں گے ۔ ریونت ریڈی رات میں ورنگل میں قیام کریں گے۔ 22 اپریل کو کھمم کیلئے روانہ ہوں گے ۔ کھمم میں ضلع کانگریس کمیٹی کے دفتر میں قائدین کے ساتھ اجلاس منعقد ہوگا۔ ورنگل کے جلسہ عام میں اطراف کے اضلاع سے بڑے پیمانہ پر کارکنوں کی شرکت یقینی بنانے کی تیاریاں ہیں۔ ایک اندازہ کے مطابق پانچ لاکھ افراد جلسہ عام میں شرکت کریں گے۔ ر