راجستھان کے کانگریس قائد اشوک گہلوٹ کا مرکزی حکومت کو مکتوب
جے پور ۔ راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوٹ نے مرکزی حکومت سے کانگریس کے رہنما راہول گاندھی کے عالمی وبا کورونا وائرس کے بارے میں دی گئی تجاویز کا تجزیہ کرکے اور بغیر کسی تاخیر کے ان پر عمل درآمد کرنے کی اپیل کی ہے ۔ اشوک گہلوت نے آج سوشل میڈیا کے ذریعہ راہول گاندھی کے کووڈ19 پر قرطاس ابیض جاری کر نے کے مشورے دیئے ہیں۔ ان کے مشوروں کا تجزیہ کرکے مرکزی حکومت سے بلا تاخیر اسے نافذ کرنے کی اپیل کی۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں بھی راہول گاندھی نے مرکزکی قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے ) کی حکومت کو سائنسی نقطہ نظر سے بہت ساری اہم تجاویز پیش کی تھیں ، جن پر بروقت غور نہیں کیا گیا تھا ، جس کا خمیازہ بعد میں ملک کو بھگتنا پڑا تھا۔ قابل ذکر ہے کہ راہول گاندھی نے اپنی دوسری لہر میں پیش آنے والی غلطی کو درست کرنے کے لئے کورونا پر ایک وائٹ پیپر جاری کیا تھا۔ قابل ذکر ہے کہ راہول نے کورونا ووائرس پر قرطاس ابیض جاری کرکے اس کی دوسری لہر میں جو غلطی ہوئی ہے اسے ٹھیک کرنے اور تیسری لہر کے پیش نظر مرکزی حکومت کو آکسیجن ، اسپتال ، بیڈ ، دوا پہلے سے تیار کرنے سمیت دیگر تجاویز پیش کی ہیں ۔