راہول کے ہاتھوں’دی دلت ٹروتھ‘کا رسم اجراء

   

Ferty9 Clinic

نئی دہلی : کانگریس قائد راہول گاندھی نے دہلی کے جواہر بھون میں کے راجیو کی کتاب ’ دی دلت ٹروتھ ‘ کا رسم اجراء انجام دیا ۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر دستور کو اُلٹ پلٹ دیا گیا تو اس کا راست اثر عوام پر ہوگا ۔ خاص طور پر کمزور طبقات ، دلتوں ، آدی واسی اور کسانوں کو اُس سے تکلیف ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی معیشت کی موجودہ حالت پر نظر ڈالیں تو اندازہ ہوتا ہے کہ اس کی حالت خراب ہورہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ وقت ہے کہ ہم کو ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر اور باپو کے بتائے ہوئے راستے پر چل کر حالات سے لڑنا چاہیئے ۔ انہوں نے کہا کہ دستور ایک ہتھیار ہے لیکن اداروں کے بغیر وہ بے معنی ہوجاتا ہے ۔اس وقت مبینہ طور پر آر ایس ایس نے اس پر قبضہ کرلیا ہے ۔راہول گاندھی نے دلتوں پر زور دیا کہ وہ اپنے حقوق کیلئے جدوجہد کریں ۔