راہول گاندھی آج سلطانپور کی عدالت میں پیش ہونگے

   

سلطانپور(یو پی ): کانگریس لیڈر و لوک سبھا میں اپوزیشن قائد راہول گاندھی ہتک عزت کے ایک معاملے میں26 جولائی کو اترپردیش کے سلطانپور ضلع کی دیوانی عدالت میں واقع ایم پی/ایم ایل اے عدالت میں پیش ہونگے ۔ضلع کانگریس صدر ابھیشیک سنگھ رانا نے جمعرات کو بتایا کہ گاندھی 26جولائی کو صبح نو بجے لکھنؤ کے چودھری چرن سنگھ بین الاقوامی ائیر پورٹ پر اتریں گے ۔ وہاں سے وہ کار سے سلطان پور کے لئے روانہ ہونگے اور عدالت میں پیش ہونگے ۔قابل ذکر ہے کہ بی جے پی کے مقامی لیڈر وجئے مشرا نے کانگریس لیڈر راہول گاندھی پر بنگلورو میں 2018 میں بی جے پی کے اس وقت کے صدر اور موجودہ وزیر داخلہ امیت شاہ کے خلاف قابل اعتراض تبصرہ کرنے کا الزام لگاتے ہوئے 4 اگست 2018 کو ہتک عزت معاملہ درج کرایا تھا۔ عدالت نے اس معاملے میں راہول گاندھی کو 20فروری کو ضمانت دی تھی۔