راہول گاندھی استعفیٰ کے فیصلہ پر بضد

   

نئی دہلی ۔ 26 جون (سیاست ڈاٹ کام) ’’میں صدر کانگریس نہیں ہوں اور میں میرے فیصلے سے پیچھے ہٹنے والا نہیں ہوں‘‘ راہول گاندھی نے اپنی پارٹی کے لوک سبھا ارکان سے یہ بات کہی جبکہ انہوں نے چہارشنبہ کو ان سے مشترکہ ملاقات کرتے ہوئے انہیں پارٹی صدارت کا عہدہ چھوڑدینے کے فیصلہ پر نظرثانی کرنے کی اپیل کی تھی۔ کانگریس نے اپنے ارکان لوک سبھا کی میٹنگ منعقد کی تھی جس کے بعد تمام پارٹی ایم پیز راہول سے رجوع ہوئے لیکن وہ اپنے فیصلہ پر بضد ہیں۔ راہول نے 25 مئی کو کانگریس ورکنگ کمیٹی میٹنگ میں اپنا فیصلہ سنایا تھا۔