کانگریس قائد کا نہ کوئی ویژن اور نہ ہی کوئی مشن ہے : کے کویتا
حیدرآباد ۔ 13 ستمبر (سیاست نیوز) بی آر ایس کی رکن قانون ساز کونسل کے کویتا نے راہول گاندھی کو ’’اپ ڈیٹ نہ رہنے والے آوٹ ڈیٹیڈ‘‘ قائد قرار دیا۔ انہوں نے قومی سطح پر بی آر ایس کے کانگریس کی متبادل ہونے کا دعویٰ کیا۔ جگتیال میں پارٹی ورکرس کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کویتا نے کہا کہ کانگریس کے قائدین چیف منسٹر کے سی آر کی اسپیڈ کے آس پاس بھی نہیں پہنچ سکتے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس پارٹی عوامی اعتماد کھوچکی ہے۔ جھوٹے وعدے کرتے ہوئے عوام کو دھوکہ دینے کی کوشش کانگریس پارٹی کے وعدے، ڈیکلریشنس اور انتخابی منشور پر ہرگز بھروسہ نہ کرنے کی عوام سے انہوں نے اپیل کی۔ بی آر ایس قومی سطح پر کانگریس کی متبادل بن کر ابھر رہی ہے۔ عوام کیلئے ہمدردی کا دل رکھنے والے کے سی آر جیسے قائدین صدیوں میں ایک پیدا ہوتے ہیں۔ نقل مارنے کیلئے عقل کی ضرورت ہوتی ہے۔ راہول گاندھی اس سے بھی گئے گذرے ہیں۔ حیدرآباد میں کانگریس ورکنگ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہورہا ہے۔ اس اجلاس میں شرکت کرنے کیلئے گاندھی خاندان کے تمام ارکان حیدرآباد پہنچ رہے ہیں۔ انہوں نے کانگریس قائد کو اپ ڈیٹ نہ رہنے والے آوٹ ڈیٹیڈ قائد قرار دیا اور کہا کہ ان کانہ کوئی مشن ہے اور نہ ہی کوئی ویژن ہے۔ وزیراعظم مودی کا مقابلہ کرنے میں راہول گاندھی پوری طرح ناکام ہوگئے ہیں۔
جس کی وجہ قومی سطح پر بی آر ایس کانگریس کے متبادل کی طرح ابھر رہی ہے۔ ن
کانگریس پارٹی بدعنوانیوں کی اماں ہے۔ ملک کے عوام کانگریس کو مسترد کرچکے ہیں۔ ایسی پارٹی کو جگتیال میں بھی شکست دینے کی اپیل کی۔ کویتا نے کہا کہ بی آر ایس ریاست میں تیسری مرتبہ اقتدار حاصل کرے گی کوئی بھی جماعت بی آر ایس کو اقتدار حاصل کرنے سے روک نہیں سکتی۔ن