سابق صدر کانگریس اور ویاناڈ کے رکن پارلیمنٹ راہول گاندھی بھارت جوڑو یاترا کے دوران شام میں پارٹی ورکرس کے کیمپ میں محو گفتگو۔ اُنھوں نے ورکرس سے اُن کی صحت اور دیگر حالات کے بارے میں دریافت کیا۔ ورکرس نے بھی اپنے لیڈر سے سوالات کئے۔ ایک ورکر نے راہول سے دریافت کیاکہ 40 یوم میں ایک ہزار کیلو میٹر کی یاترا مکمل کرنے کے بعد بھی وہ مکمل فٹ دکھائی دے رہے ہیں، اِس کا راز کیا ہے، کیا اُنھیں چھالے پڑے ہیں، کیا وہ کوئی سن اسکرین استعمال کرتے ہیں۔ راہول نے جواب دیا کہ وہ پہلے سے فٹنس کا خیال رکھتے ہیں اور اُنھیں اِس یاترا میں ابھی تک کوئی چھالے نہیں پڑے۔ یاترا کے منتظمین نے روزآنہ کیلئے زیادہ سے زیادہ 20 کیلو میٹر فاصلہ طے کیا ہے تاکہ صحت پر مضر اثرات نہ پڑیں۔ اُنھوں نے بتایا کہ وہ کوئی سن اسکرین استعمال نہیں کرتے۔