راہول گاندھی ’’بے شرم جھوٹا‘‘ گجرات کے زوال کا منتظر : روپانی

   

احمدآباد 31 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) راہول گاندھی پر اُن کے وائبرنٹ گجرات چوٹی کانفرنس پر تنقیدی تبصروں کے ردعمل کے طور پر چیف منسٹر گجرات وجئے روپانی نے صدر کانگریس کو ’’بے شرم جھوٹا‘‘ قرار دیا جو یہ دیکھ کر مایوس ہوگئے ہیں کہ اُن کی ریاست میں بی جے پی زوال پذیر نہیں ہوئی۔ روپانی نے کہاکہ گجرات کے عوام نے گاندھی کی نفرت برائے ریاست کو اچھی طرح پہچان لیا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ وہ کانگریس کو مسترد کرچکے ہیں اور اب بھی مسلسل اُسے مسترد کررہے ہیں۔ راہول گاندھی نے اتوار کے دن وزیراعظم نریندر مودی پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ اُن کے ’’جنونی‘‘ سرپرست سرمایہ کاروں کی چوٹی کانفرنس میں مطلوب نہیں ہیں اور وہ اِس تقریب سے کوئی تعلق نہیں رکھتے۔ وہ صرف اِس کی صدارت کرسکتے ہیں۔ متحرک گجرات چوٹی کانفرنس 2019 ء اُس دور میں شروع ہوئی تھی جبکہ نریندر مودی 2003 ء میں ریاست کے چیف منسٹر تھے، روپانی نے کہاکہ اُنھوں نے راہول گاندھی جیسا بے شرم جھوٹا آج تک نہیں دیکھا۔ وہ گجرات میں بی جے پی حکومت کے زوال کے منتظر ہیں اور حقائق پر کوئی توجہ نہیں دیتے۔اُنھوں نے اپنے ٹوئٹر پر اِس کا انکشاف کیا۔