حیدرآباد۔/2جولائی، ( سیاست نیوز) اے آئی سی سی قائد راہول گاندھی خصوصی طیارہ سے آج شام آندھرا پردیش کے گناورم ایر پورٹ پہنچے جہاں ان کا آندھرا پردیش کانگریس کمیٹی کے قائدین نے استقبال کیا۔ گناورم ایر پورٹ سے ہیلی کاپٹر کے ذریعہ راہول گاندھی نے کھمم میں جلسہ گاہ کے قریب لینڈنگ کی۔ راہول گاندھی کے جلسہ گاہ پہنچتے ہی زبردست نعروں کی گونج میں ان کا استقبال کیا گیا۔ صدر پردیش کانگریس ریونت ریڈی اور اے آئی سی سی جنرل سکریٹری انچارج تلنگانہ مانک راؤ ٹھاکرے نے ہیلی پیاڈ پر استقبال کیا۔ راہول گاندھی نے ہندی میں تقریباً 20 منٹ تک خطاب کیا جس کا تلگو ترجمہ رکن پارلیمنٹ اتم کمار ریڈی نے کیا۔ سرینواس ریڈی کو کانگریس میں شامل کرتے ہوئے راہول گاندھی نے کانگریس کا کھنڈوا پہنایا۔ پدیاترا کی تکمیل پر بھٹی وکرامارکا کو تہنیت پیش کی۔ شام 6 بجے راہول گاندھی اسٹیج پر پہنچے اور تقریباً 7:40 بجے جلسہ عام اختتام پذیر ہوا۔جلسہ عام کے بعد راہول گاندھی سڑک کے راستہ گناورم ایرپورٹ پہنچے اور وہاں سے خصوصی طیارہ کے ذریعہ نئی دہلی واپس ہوگئے۔ر