نئی دہلی: 3اکٹوبر ( یو این آئی )کانگریس کے رکن پارلیمنٹ اور لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی نے کولمبیا میں ایک سیمینار میں ہندوستان میں ”جمہوریت پر حملوں” کے بارے میں تبصرہ کیا۔ اس پر بھارتیہ جنتا پارٹی نے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ بی جے پی نے ان پر یہ الزام بھی لگایا کہ وہ غیر ملکی سرزمین پر ملک کی حیثیت کو ”کم کرنے” کے بے بنیاد دعوے کر رہے ہیں۔بی جے پی نے راہل گاندھی کے اس تبصرہ پر بھی تنقید کی کہ انگریز ہمارے آزادی پسندوں کو مار سکتے ہیں، لیکن ہمارے آزادی پسند جنگجو ان کے خلاف تشدد کا سہارا نہیں لیں گے اور ان پر ملک کے ”شہیدوں” کی توہین کرنے کا الزام لگایا۔