راہول گاندھی جھوٹے : بی جے پی

   

Ferty9 Clinic

نئی دہلی 27 ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) بی جے پی نے کانگریس لیڈر راہول گاندھی پر ان کے این پی آر پر دئے گئے بیان کی مذمت کی ہے ۔ راہول نے اسے غریبوں پر ٹیکس قرار دیا تھا ۔ بی جے پی نے کہا کہ راہول گاندھی سال کے سب سے بڑے جھوٹے ہیں۔ مرکزی وزیر پرکاش جاوڈیکر نے کانگریس پر ملک میں عدم استحکام کی صورتحال پیدا کرنے کا الزام عائد کیا اور کہا کہ این آر سی اور دوسرے مسائل پر وہ عوام کو گمراہ کر رہی ہے ۔

کانگریس عوام کو گمراہ کر رہی ہے
امیت شاہ کا الزام
شملہ 27 ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام )وزیر داخلہ امیت شاہ نے آج کانگریس پر تنقید کی اور کہا کہ پارٹی شہریت ترمیمی قانون کے تعلق سے عوام کو گمراہ کر رہی ہے ۔ انہوں نے واضح کیا کہ اس قانون میں شہریت کو ختم کرنے کی گنجائش نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس اور اس کی ساتھی جماعتیں عوام کو گمراہ کر رہی ہیں کہ مسلمان شہریت سے محروم کردئے جائیں گے ۔