راہول گاندھی جھوٹ بول کر اپنا ہی وقار کم کررہے ہیں:پوری

   

نئی دہلی: کانگریس لیڈر راہل گاندھی کی اقلیتوں کے تئیں تشویش کو منافقت قرار دیتے ہوئے مرکزی شہری ترقیات، ہاؤسنگ، پٹرولیم اور قدرتی گیس کے وزیر ہردیپ سنگھ پوری نے آج کہا کہ گاندھی بیرون ملک اقلیتوں کو یاد کرکے انہیں لبھانے کے لئے ‘جھوٹ’ بول کر اپنی ساکھ ختم گراتے ہیں۔ پوری نے یہاں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے مرکزی دفتر میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں ایک سوال پر یہ تبصرہ کیا۔ انہوں نے کہاکہ ‘‘جب وہ ( راہول گاندھی) بیرون ملک جاتے ہیں تو انہیں اقلیتوں کی یاد آتی ہے ، آپ کوئی بھی بیان دیتے ہیں اور اس کے بعد جب آپ کا جھوٹ پکڑا جاتا ہے تو آپ معافی مانگتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب راہول گاندھی 13 سال کے ہوں گے تو 1983 میں دو ہزار لوگ مارے گئے تھے ۔ پھر 1984 میں تین ہزار سکھ مارے گئے ۔ ایسے میں وہ اقلیتوں کے بارے میں بات کر کے اپنی ساکھ کو کم کرتے ہیں۔