راہول گاندھی سری نگر پہنچے ، زخمیوں کی عیادت اور پارٹی اجلاس میں شرکت

,

   

سری نگر: کانگریس کے سینئر رہنما راہل گاندھی جمعہ کو ایک روزہ ہنگامی دورے پر سری نگر پہنچ گئے ۔ ان کا یہ دورہ جنوبی کشمیر کے پہلگام میں حالیہ دہشت گردانہ حملے کے پس منظر میں ہو رہا ہے ، جس میں 26 افراد جاں بحق اور متعدد دیگر شدید زخمی ہوئے تھے ۔ راہول گاندھی کے ہمراہ پارٹی کے ریاستی صدر طاریق حمید قرہ اور دیگر سینئر لیڈران بھی موجود تھے ۔ دورے کے دوران وہ اننت ناگ کے گورنمنٹ میڈیکل کالج (جی ایم سی) جائیں گے ، جہاں پہلگام حملے میں زخمی ہوئے سیاحوں کا علاج جاری ہے ۔ کانگریس ذرائع کے مطابق راہول گاندھی پارٹی قیادت سے بھی ملاقی ہونگے اور پہلگام حملے کے بعد پیدا شدہ صورتحال کا جائزہ لیں گے۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ راہول گاندھی کا یہ دورہ ایک ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب وادی کشمیر میں سیکیورٹی کی صورتحال سخت ہے اور سرحدی علاقوں میں بھی کشیدگی دیکھی جا رہی ہے ۔