نئی دہلی: لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف اور کانگریس کے سابق صدر راہول گاندھی نے آج یہاں عالمی امور پر شکاگو کونسل کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ارکان سے ملاقات کی۔یہ معلومات دیتے ہوئے کانگریس پارٹی نے کہا کہ اس وفد کی قیادت کونسل کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر اور ناٹو میں سابق امریکی سفیر ایوو ایچ ڈالڈر کر رہے تھے۔ شکاگو کونسل ایک غیر منافع بخش عالمی ادارہ ہے جو دنیا کی اقوام کے درمیان نئے علم کے اشتراک اور باہمی تعاون کو فروغ دینے کے لیے وقف ہے ۔ذرائع کے مطابق بعد میں اس وفد نے مرکزی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ اور دیگر کئی لیڈروں سے بھی ملاقات کی۔