راہول گاندھی سے ملاقات کا کوئی منصوبہ نہیں: سدارامیا

   

Ferty9 Clinic

بنگلورو، 25 نومبر (آئی اے این ایس): کرناٹک کے چیف منسٹر سدارامیا نے کہا ہے کہ ریاست میں کانگریس کی مبینہ قیادت کشمکش پر وہ فی الحال راہول گاندھی سے ملاقات نہیں کریں گے اور اس معاملے میں فیصلہ پارٹی ہائی کمان کو ہی کرنا ہے۔کابینہ توسیع سے متعلق انہوں نے کہا کہ پارٹی جب ہدایت دے گی جب ہی کارروائی ہوگی۔ کچھ ایم ایل ایزکے دہلی جانے پر انہوں نے کہا کہ ہر کسی کو اپنی رائے رکھنے کا حق ہے۔ سدارامیا نے یہ بھی بتایا کہ کرناٹک کے ایم ایف کی ناندرنی گھی کی برآمد آسٹریلیا، امریکہ اور سعودی عرب کو شروع ہوگئی ہے اور عالمی سطح پر اس کی مانگ بڑھ رہی ہے۔دریں اثنائکانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے حال ہی میں چیف منسٹر سے طویل ملاقات کی، جبکہ ڈپٹی سی ایم ڈی کے شیوکمار بھی منگل کو کھڑگے کے ساتھ ایرپورٹ روانہ ہوئے، جس کے بعد ریاستی قیادت کے معاملے پر نئی بحث چھڑگئی ہے۔نیز ڈی کے شیوکمار نے منگل کو کہا کہ چیف منسٹرکے عہدے سے متعلق حتمی فیصلہ پارٹی کے چند سینئر رہنماؤں کے درمیان خفیہ معاملہ ہے۔