راہول گاندھی سے نئی دہلی میں ریونت ریڈی کی ملاقات

,

   

مہنگائی کے خلاف احتجاج میں تلنگانہ کے سینئر قائدین کی شرکت
حیدرآباد۔/4 ستمبر، ( سیاست نیوز) نئی دہلی میں کمیونسٹ پارٹی کے مہنگائی کے خلاف ہلہ بول احتجاج میں تلنگانہ سے سینکڑوں کی تعداد میں کارکنوں نے شرکت کی۔ جنتر منتر پر احتجاجی دھرنا سے سابق صدر کانگریس راہول گاندھی نے خطاب کیا۔ صدر پردیش کانگریس تلنگانہ ریونت ریڈی، صدر پردیش کانگریس آندھرا پردیش شیلجا ناتھ اور جنرل سکریٹری انچارج تلنگانہ مانکیم ٹیگور ایم پی اسٹیج پر موجود تھے۔ ریونت ریڈی نے راہول گاندھی سے ملاقات کی اور تلنگانہ میں کانگریس کے استحکام کی مساعی سے واقف کرایا۔ اس پروگرام میں تلنگانہ سے شرکت کرنے والے قائدین میں اتم کمار ریڈی ایم پی، سابق اپوزیشن لیڈر محمد علی شبیر، سی ایل پی لیڈر بھٹی وکرامارکا، رکن اسمبلی سریدھر بابو، رکن کونسل جیون ریڈی، سابق وزیر ڈاکٹر جے گیتا ریڈی، ومشی چند ریڈی، سمپت کمار، مہیش کمار گوڑ اور دیگر قائدین شامل ہیں۔ ریونت ریڈی نے تلنگانہ کے قائدین کو اپنی قیامگاہ پر لنچ پر مدعو کیا۔ بتایا جاتا ہے کہ رکن پارلیمنٹ کومٹ ریڈی وینکٹ ریڈی نے نئی دہلی میں موجود رہنے کے باوجود پروگرام میں شرکت نہیں کی۔ر