راہول گاندھی شیلا ڈکشٹ کے انتقال پر تعزیت کرنے ان کے گھر پہنچے

   

نئی دہلی 26جولائی (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس کے صدر راہول گاندھی نے جمعہ کو سابق وزیر اعلی شیلا ڈکشٹ کی رہائش گاہ پہونچ کر ان کے خاندان سے ملاقات کرکے اظہار تعزیت کیا۔دہلی کی تین بار چیف منسٹررہنے والی شیلا ڈکشٹ کا 20 جولائی کو دارالحکومت میں انتقال ہوا تھا۔ بیرون ملک ہونے کے باعث، راہول گاندھی سابق وزیر چیف منسٹرکی آخری رسومات میں حصہ نہیں لے سکے تھے۔