راہول گاندھی غیر ذمہ داری سے بات کرتے ہیں۔ کوئی سنجیدگی سے نہ لے

   

لوک سبھا انتخابات میں اپوزیشن نے گمراہ کن مہم چلا کر کامیابی حاصل کی تھی ۔ مرکزی وزیر نتن گڈکری کا انٹرویو

ناگپور : مرکزی وزیر نتن گڈکری نے آج کہا کہ کسی کو بھی کانگریس لیڈر راہول گاندھی کو سنجیدگی سے نہیں لینا چاہیے اور مہاراشٹر کے عوام دوبارہ اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کی قیادت والے اتحاد پر اعتماد ظاہر کریں گے۔ گڈکری نے ایک انٹرویو میں کہا کہ جس طرح راہول گاندھی بولتے ہیں، کوئی انہیں سنجیدگی سے نہیں لیتا…میرے خیال میں لوگوں کو ان کے تبصروں کو سنجیدگی سے نہیں لینا چاہیے۔ امریکی صدر جو بائیڈن کی طرح، وزیر اعظم مودی کی بھی یادداشت کمزور ہے۔ کے حوالے سے راہول گاندھی کے الزامات پر، گڈکری نے کہا کہ کانگریس لیڈر غیر ذمہ داری سے بات کرتے ہیں۔ لوک سبھا انتخابات میں مایوس کن کارکردگی کے بعد مہایوتی اتحاد کے چیلنجوں پر مرکزی وزیر نے کہا کہ لوک سبھا انتخابات کے دوران اپوزیشن نے ووٹروں کو گمراہ کیا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ یہ گفتگو من گھڑت تھی کہ اگر ہم 400 سے زائد نشستیں جیت لیتے ہیں تو ہم بابا صاحب امبیڈکر کے لکھے آئین کو تبدیل کر دیں گے۔انہوں نے کہاکہ آئین کو تبدیل کرنے کا سوال پیدا نہیں ہوتا۔. نہ ہم یہ کریں گے اور نہ ہی دوسروں کو ایسا کرنے دیں گے۔گڈکری نے کہا کہ اب عوام نے محسوس کیا کہ لوک سبھا انتخابات کے دوران اپوزیشن کی مہم جھوٹ پر مبنی تھی اور انہوں نے وزیر اعظم مودی کی قیادت میں مہاراشٹر میں مہایوتی اتحاد کی حمایت کا فیصلہ کیا ہے۔بی جے پی کے ترقیاتی سیاست کے تبصروں اور پارٹی قائدین کی جانب سے اشتعال انگیز نعروں سے متعلق سوال پر سینئر لیڈر نے کہا کہ ہم ترقی کے معاملے پر الیکشن لڑ رہے ہیں۔. ہم سب ایک ہیں.کچھ مندر جاتے ہیں، کچھ مسجد، گرودوارہ اور چرچ جاتے ہیں۔ لیکن ہم سب ہندوستانی ہیں اور ملک سب سے بڑھ کر ہے۔جب مہاراشٹر کے ڈپٹی چیف منسٹر اجیت پوار سے اتر پردیش کے چیف منسٹر آدتیہ ناتھ کے بٹیں گے تو کٹیں گے تبصرے کی مخالفت پر پوچھا گیا تو گڈکری نے کہا کہ سب سے پہلے، ہماری مختلف جماعتیں ہیں اور یہ ضروری نہیں کہ ہماری رائے ایک جیسی ہو۔ ہاں. میڈیا بھی اسے مسخ کرکے پیش کرتا ہے۔. اس سے الجھن پیدا ہوتی ہے۔. اتحاد کا مطالبہ دہشت گردی اور نکسل ازم کے خلاف متحد ہونا ہے ۔جب راہول گاندھی سے ذات پات کی مردم شماری کا مسئلہ اٹھانے پر پوچھا گیا تو گڈکری نے کہا کہ اصل مسئلہ گاؤں، غریبوں اور کسانوں کی فلاح و بہبود کا ہے۔غریبوں کی کوئی ذات یا مذہب نہیں ہے۔ ایک مسلمان کو دوسروں کی طرح پٹرول ملتا ہے۔ اس سوال پر کہ کیا وہ بی جے پی کے صدر بننا چاہیں گے، گڈکری نے کہامیںمیں پہلے بھی بی جے پی صدر رہ چکا ہوں اور اب مجھے اس کی کوئی خواہش نہیں ہے۔