راہول گاندھی نہیں تو میں بھی نہیں : ہنمنت راو

   

Ferty9 Clinic

پارٹی صدر عہدہ نہ سبھالیں تو میں بھی مستعفی ہوجاونگا : سابق ایم پی
حیدرآباد 29 جون ( پی ٹی آئی ) تلنگانہ پردیش کانگریس کے ورکنگ صدر پونم پربھاکر کے استعفی کے بعد آج کل ہند کانگریس کے سکریٹری وی ہنمنت راو نے کہا کہ اگر راہول گاندھی عہدہ صدارت پر برقرار نہیںرہتے ہیں تو وہ بھی مستعفی ہوجائیں گے ۔ پونم پربھاکر نے بھی راہول کی حمایت میںاستعفے کا اعلان کیا تھا ۔ سابق ایم پی ہنمنت راو نے راہول گاندھی کو مکتوب روانہ کرکے کہا کہ اگر وہ پارٹی ورکرس کی درخواستوں کو قبول نہیں کرینگے تو وہ بھی پارٹی کے عہدہ پر برقرار نہیں رہنا چاہتے اور وہ تمام عہدوں سے مستعفی ہوجائیںگے ۔ انہوں نے راہول گاندھی سے درخواست کی کہ وہ ملک کی خاطر ذمہ داریاں دوبارہ سنبھال لیں۔ پونم پربھاکر نے کہا تھا کہ پردیش کانگریس صدور و دوسروں کو کوشش کرنی چاہئے کہ راہول گاندھی اپنے استعفے سے دستبردار ہوجائیں ۔ انہوں نے اس سلسلہ میں تمام عہدیداروں کو مستعفی ہونے کا مشورہ دیا تھا ۔ کل ہند کانگریس کے انچارچ تلنگانہ امور آر سی کنٹیا نے کہا تھا کہ اپنے عہدوں سے استعفی دینا پارٹی قائدین کا انفرادی فیصلہ ہے ۔