راہول گاندھی نے اہل وطن کو نئے سال کی مبارک باد دی

   

نئی دہلی۔ یکم جنوری (سیاست ڈاٹ کام)کانگریس صدر راہول گاندھی نے اہل وطن کو نئے سال پرمبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس موقع پر سبھی کے لئے خوشحالی کی دعائیں کرتے ہیں۔مسٹر راہول گاندھی نے منگل کو ٹوئٹ کیا کہ ‘‘پورے ملک کو 2019 کی بہت بہت مبارک باد۔ میری خواہش ہے کہ نیا سال ملک ، کسانوں،نوجوانوں ،تاجروں اور دکانداروں، ماں اور بہنوں سب کو مبارک باد اور سب کو بہت بہت پیار۔’’نئے سال کے مبارک باد کیساتھ انہوں نے ایک پوسٹ بھی پوسٹ کیا جس میں اہل وطن کیلئے ہندی اور انگریزی میں نئے سال 2019 کی بہت بہت مبارک باد دی گئی ہے ۔