خواتین کو بسوں میں مفت سفر کی سہولت ، آٹو ڈرائیورس کے پیٹ پر لات ماری گئی : ہریش راؤ
حیدرآباد ۔ 27 ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز) : بی آر ایس کے ورکنگ پریسیڈنٹ کے ٹی آر اور سابق ریاستی وزیر ہریش راؤ نے آٹو ڈرائیورس سے اظہار یگانگت کرتے ہوئے دونوں علحدہ علحدہ آٹوز میں بی آر ایس کے ہیڈ کوارٹر تلنگانہ پہونچے کانگریس حکومت کے دو سال مکمل ہونے کے باوجود آٹو ڈرائیورس سے کئے گئے وعدوں کو پورا نہ کرنے پر حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور وعدے پورے کرنے کا مطالبہ کیا ۔ کے ٹی آر اپنی قیام گاہ سے تلنگانہ بھون جانے کے لیے کار میں سوار ہوئے تاہم درمیان میں کار سے اتر کر آٹو میں بیٹھ گئے ۔ راستے میں آٹو ڈرائیور سے ان کے مسائل کے بارے میں معلومات حاصل کی ۔ اسمبلی انتخابات کے دوران جس آٹو میں راہول گاندھی نے سفر کیا تھا اسی آٹو میں کے ٹی آر سوار ہوئے ۔ آٹو ڈرائیور مسرت علی نے کے ٹی آر کو بتایا کہ راہول گاندھی نے ان سے اس وقت بہت سارے سوال کئے تھے ۔ کانگریس حکومت تشکیل پانے کے بعد آٹو ڈرائیورس کی قسمت بدل دینے کا وعدہ کیا تھا ۔ مگر ابھی تک کوئی وعدہ پورا نہیں کیا گیا ۔ 2 سال قبل ان کا اپنا ذاتی آٹو تھا مسائل کے بعد انہوں نے اپنا آٹو فروخت کردیا ۔ اب کرایہ کا آٹو چلاتے ہوئے اپنے خاندان کا پیٹ پال رہا ہوں ۔ کے ٹی آر نے گذشتہ دو سال کے دوران خود کشی کرنے والے 161 آٹو ڈرائیورس کے ارکان خاندان کو فی کس 10 لاکھ روپئے ایکس گریشیا دینے کا حکومت سے مطالبہ کیا ۔ بی آر ایس کے رکن اسمبلی سابق وزیر ٹی ہریش راؤ نے اپنی قیام گاہ کوکہ پیٹ سے ایرہ گڈہ گوکل تھیٹر تک پھر وہاں سے تلنگانہ بھون تک آٹو میں پہونچے اور آٹو ڈرائیور سے ان کے اور دوسرے آٹو ڈرائیورس کے مسائل کے بارے میں معلومات حاصل کی ۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس پارٹی نے 2 سال قبل وعدہ کیا تھا کہ حکومت تشکیل دینے پر آٹو ڈرائیورس کو سالانہ 12 ہزار روپئے کا معاوضہ دیا جائے گا ۔ 2 سال گذر جانے کے بعد حکومت نے اپنا وعدہ پورا نہیں کیا ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت آٹو ڈرائیورس کو 1500 کروڑ روپئے باقی ہے ۔ ہریش راؤ نے کہا کہ آر ٹی سی بسوں میں خواتین کو مفت سفر کرنے کی سہولت فراہم کرتے ہوئے آٹو ڈرائیورس کی پیٹ پر لات ماری گئی ہے ۔ جس کے بعد آٹو ڈرائیورس کاروبار نہ ہونے اور دیگر مسائل کی وجہ سے خود کشی کرنے کے لیے مجبور ہورہے ہیں ۔۔ 2