ملاپورم: کانگریس لیڈر راہول گاندھی نے کیرالہ کے کوٹکل میں آریہ ویدیا سالا (اے وی ایس) کیمپس میں واقع شری وشومبر مندر کے درشن کئے ۔ راہول گاندھی یہاں علاج کرارہے ہیں۔ یہ مندر آریہ ویدیا شالا (اے وی ایس) میں واقع ہے ۔مسٹر گاندھی کو 21 جولائی سے دو ہفتوں کے لیے اے وی ایس میں داخل کرایا گیا تاکہ قوت مدافعت کو بڑھایا جا سکے اور تکلیف کو دور کیا جا سکے ۔ انہوں نے آخری دن 90 منٹ کے کتھاکلی آرٹ فارم ‘دکشایاگم’ کو دیکھتے ہوئے گزارا جو پی ایس وی نتیہ سنگھم ، اے وی ایس کے ثقافتی مرکز نے ویدیا رتنم پی ایس واریر کے ذریعہ منعقد کیا گیا تھا۔