متحدہ ریاست میں کسانوں کو قرض معاف کئے گئے ، کانگریس قائدین کی پریس کانفرنس
نارائن پیٹ۔18 جولائی ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ڈسٹرکٹ کانگریس کمیٹی نارائن پیٹ صدر مسٹر وکیتی سری ہری نے ایک پریس کانفرنس کو مخاطب کرتے ہوئے ریاستی وزیر کے ٹی آر کے اس بیان پر کہ راہول گاندھی زراعت کو نہیں جانتے کہا کہ کے ٹی آر خود راہول گاندھی کو نہیں سمجھ پائے ہیں ، منگل کو نارائن پیٹ میں ڈی سی سی کے دفتر میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے راہول گاندھی پر طنزیہ بیان کی سخت مذمت کی۔ انھوں نے کہا کہ ناگر جنا ساگر، سری سیلم اور سری رام ساگر جیسے کئی منصوبے متحدہ ریاست میں بنائے گئے ہیں۔انھوں نے کہا کہ انھوں نے متحدہ ریاست میں کسانوں کے قرضے بھی معاف کیے ہیں اور کسانوں کو قرض سے آزاد کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ کے ٹی آر کو راہول گاندھی پر تنقید کرنے کا کوئی اخلاقی حق نہیں ہے۔ جنھوں نے ملک کا وزیر اعظم بننے کے موقع کو ٹھکرا دیا ہے اور ملک کے کروڑوں لوگوں کے درمیان عام شہری کے طور پرسکون زندگی گزار رہے ہیں اور بھارت جوڑو یاترا کے ذریعے عوام کے مسائل دریافت کئے ،کے ٹی آر سے انہوں نے راہول گاندھی پر اپنے تبصروں پر غیر مشروط معافی مانگنے کا مطالبہ کیا۔اگر ایسا نہ کیا گیا تو کانگریس پارٹی کی قیادت میں ہندوستان بھر میں بی آر ایس قائدین کا تعاقب کیا جائیگا ،اس پریس کانفرنس میں ضلع کسان کانگریس کے ضلع صدر محمد غوث مکتھل ،نارائن پیٹ بلاک کانگریس صدور نرسمولو مدیراج، جی سدھاکر، نارائن پیٹ منڈل صدر سداشیوریڈی، یوتھ کانگریس ضلع صدر کوٹلہ، رویندر ریڈی، کونسلر بلدیہ محمد سلیم، ستیہ ریڈی، سندیپ ریڈی، راجو گوڑ اور دیگر نے شرکت کی۔بعد ازاں مکتھل ٹاون میں رائچور ، حیدرآباد شاہراہ پر کے ٹی آر کا علامتی پتلا نذر آتش کیا گیا۔