راہول گاندھی کانگریس کے صدر تھے اور رہیں گے

   

مزید 4 ریاستوں کے اسمبلی انتخابات کی حکمت عملی کی تیاریاں، پارٹی کے ترجمان سورجیوالاکا بیان
نئی دہلی ۔12 جون (سیاست ڈاٹ کام) راہول گاندھی کانگریس کے صدر تھے اور صدر رہیں گے۔ یہ بات چہارشنبہ کے دن پارٹی کے سرکردہ ترجمان رندیپ سورجیوالا نے کہی۔ راہول کے استعفیٰ پر پائے جانے والے کئی دن کے غیر یقینی حالات کے بعد بتائی۔ راہول گاندھی نے صدر کے عہدے کو چھوڑ دینے کی پیش کش کی تھی۔ سورجیوالا نے یہ بات اس وقت کہی جب کانگریس کے سینئر قائدین نے اے کے انٹونی کی سرکردگی میں آج ایک اجلاس منعقد کیا اور آئندہ حکمت عملی تیار کرنے اور ہریانہ، جموں و کشمیر، جھارکھنڈ اور مہاراشٹرا اسمبلی انتخابات کی تیاریای پر بحث کی۔ سی ڈبلیو سی نے متفقہ طور پر پارٹی کی صدارت سے راہول گاندھی کی سبکدوشی کی پیش کشی کو قبول نہیں کیا۔ سینئر قائدین، احمد پٹیل، ملک ارجن کھرگے، غلام نبی آزاد، پی چدمبرم، کے ایس وینوگوپال، جئے رام رمیش اور آنند شرما نے اس اجلاس میں موجود تھے۔ وہ تمام قائدین جو چہارشنبہ کو اس اجلاس میں حاضر تھے۔ وہ سب قائدین لوک سبھا انتخابات کی تیاری کرنے والے اصل گروپ کے رکن تھے۔ تاہم سورجیو والا نے اس بات کی وضاحت کردی کہ افواہوں کے برعکس اب کوئی ا’’اصل حلقہ‘‘ نہیں پایا جاتا۔