راہول گاندھی کا آجآسام کا دورہ

   

نئی دہلی 15 جولائی (یو این آئی) آسام پردیش کانگریس کمیٹی میں تنظیم نو کے بعد لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی 16 جولائی کو ایک روزہ دورہ پر آسام جائیں گے ۔ آسام میں اگلے سال ہونے والے اسمبلی انتخابات کے پیش نظر مسٹر گاندھی پارٹی عہدیداروں اور لیڈروں کے ساتھ جائزہ میٹنگ کریں گے ۔مسٹر گاندھی آسام کانگریس کی سیاسی امور کمیٹی (پی اے سی) کے ارکان کے ساتھ بھی میٹنگ کریں گے ۔ راہل گاندھی سیاسی امور کی کمیٹی کی میٹنگ کے بعد قبائلی وفد سے بھی ملاقات کریں گے ۔

بی جے پی سسٹم نے ایک بیٹی کا قتل کردیا:راہول
نئی دہلی، 15 جولائی (یو این آئی) کانگریس کے سابق صدر اور لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی نے اڈیشہ میں ایک نوعمر لڑکی کی خود سوزی کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے نظام کے ذریعہ قتل قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر عصمت دری کرنے والوں کو پکڑنے کی اس کی درخواست سن لی جاتی تو یہ بیٹی آج ہمارے درمیان زندہ ہوتی۔مسٹر راہل گاندھی نے منگل کے روز سوشل میڈیا پر اپنی پوسٹ میں کہا، “اڈیشہ میں انصاف کے لیے لڑنے والی بیٹی کی موت بی جے پی کے نظام کے ذریعہ براہ راست قتل ہے ۔