ریلیف کیمپس میں متاثرین سے ملاقات کا پروگرام
نئی دہلی: ریاست منی پور میں گزشتہ دو مہینے سے تشدد کی آگ بھڑک رہی ہے اور سو سے زیادہ افرادہلاک ہوچکے ہے۔کانگریس جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال نے ٹوئٹ میں بتا یا کہ راہول گاندھی 29 اور30 جون کو منی پور کا دورہ کریں گے۔ وہ اپنے دورہ کے دوران امدادی کیمپوں میں جائیں گے اور امپھال اور چورا چند پور میں سیول سوسائٹی کے نمائندوں سے بات چیت کریں گے۔ منی پور تقریباً دو ماہ سے جل رہا ہے اور اسے سہارے کی اشد ضرورت ہے تاکہ معاشرہ تنازعات سے امن کی طرف بڑھ سکے۔ یہ ہماری ذمہ داری ہیکہ ہم نفرت کی نہیں محبت کی طاقت بنیں۔ قبل ازیں کانگریس صدر ملکارجن کھرگے نے کہا کہ پورا ملک منی پور پر وزیر اعظم مودی کی بات سننے کا انتظار کر رہا ہے اور انہیں پہلے وزیر اعلیٰ این بیرن سنگھ کو ان کے عہدہ سے برطرف کرنا چاہیے۔ انہوں نے مرکزی حکومت پر زور دیا کہ وہ منی پور میں تمام جماعتوں کے ساتھ بات چیت کے بعد مشترکہ سیاسی حل تلاش کرے۔ملکارجن کھرگے نے کہاکہ آخر کار وزیر داخلہ امیت شاہ نے منی پور پر وزیر اعظم مودی سے بات کی ہے۔