راہول گاندھی کا آج کڑپہ میں خطاب

   

حیدرآباد ۔ 10۔ مئی (سیاست نیوز) کانگریس قائد راہول گاندھی کل 11 مئی کو آندھراپردیش میں کانگریس کی انتخابی مہم میں حصہ لیں گے ۔ پردیش کانگریس کمیٹی کے مطابق راہول گاندھی 11.30 بجے دن وائی ایس آر گھاٹ ایڈوپولا پایا میں سابق چیف منسٹر آنجہانی وائی ایس راج شیکھر ریڈی کو خراج پیش کریں گے۔ دوپہر 12.30 بجے کڑپہ میں کانگریس کے جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔ واضح رہے کہ وائی ایس شرمیلا کڑپہ لوک سبھا حلقہ سے کانگریس کے ٹکٹ پر مقابلہ کر رہی ہیں۔ وہ آندھراپردیش کانگریس کمیٹی کی صدر ہیں۔ لوک سبھا انتخابات میں راہول گاندھی کا یہ دوسرا دورہ آندھراپردیش ہے۔ 1