رائے بریلی: کانگریس کے سینئر لیڈر و پارلیمنٹ میں اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی نے منگل کو اپنے پارلیمانی حلقے رائے بریلی میں ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کوآرڈینیشن اینڈ مانیٹرنگ کمیٹی (دشا) کی میٹنگ میں شرکت کی۔ اس سے پہلے انہوں نے نوتعمیرشدہ شہید چوک کا افتتاح کیا و 5367.88 لاکھ اخراجات کے وزیر اعظم گرام سڑک اسکیم۔3 کے تعمیر شدہ سڑکوں کا افتتاح کیا۔ گاندھی نے اپنے ایک روزہ دورے کے دوران شہر کے ڈگری کالج چوراہے پر نوتعمیر شدہ شہید چوک کا افتتاح کیا اور اس کے بعد انہوں نے کلکٹریٹ احاطے کے بچت بھون پہنچ کر تعمیرشدہ سڑکوں کا افتتاح کیا۔ سڑکوں کی کل لمبائی70.900 کلومیٹر ہے ۔