نئی دہلی ۔ 30 ۔ اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس لیڈر راہول گاندھی بیرون ملک گئے ہوئے ہیں اور عنقریب وطن واپس ہوں گے، پارٹی ذرائع نے آج یہ بات کہی۔ سابق صدر کانگریس کی غیر حاضری پر قیاس آرائی کے جواب میں کانگریس کے ترجمان اعلیٰ رندیپ سرجے والا نے کہا کہ راہول غور و فکر مراقبہ کیلئے پابندی سے بیرون ملک جاتے ہیں اور موجودہ دورہ اسی نوعیت کا ہے ۔ پارٹی کے ذرائع نے مزید کہا کہ راہول ممکنہ طور پر انڈونیشیاء میں ہیں جہاں وہ میڈی ٹیشن سشن شرکت کر رہے ہیں ۔ اور عنقریب وطن واپس ہوں گے ۔ سرجے والا نے کہا کہ راہول نے پارٹی کے احتجاجی پروگرام کی ترتیب میں شرکت کی تھی ۔
