راہول گاندھی کا حکومت سے این ای ای ٹی امتحان ملتوی کرنے کا مطالبہ

   

نئی دہلی: کانگریس کے سابق صدر راہول گاندھی نے قومی اہلیتی انٹرنس ٹسٹ (این ای ای ٹی ) کو ملتوی کرنے اور اس میں شرکت کرنے والے طلباء کو منصفانہ مواقع دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ گاندھی نے ٹویٹ کیا حکومت اسٹوڈنٹس کے حالت زار پر آنکھیں بند کیے ہوئے ہے ۔ این ای ای ٹی کا امتحان ملتوی کریں اور اسٹوڈنٹس کو امتحان میں شرکت کا منصفانہ موقع فراہم کریں۔ این ای ای ٹی کا امتحان 12 ستمبر کو ہونا ہے اور اسی دن سی بی ایس ای کابھی ایک پیپر ہے ۔ اسٹوڈنٹس کا مطالبہ ہے کہ ان کی دقتوں کو دیکھتے ہوئے سرکار این ای ای ٹی امتحان کی تاریخ کوتبدیل کیا جائے ۔ واضح رہے یہ معاملہ سپریم کورٹ تک پہنچا لیکن عدالت نے کہا کہ اس معاملے کو امتحان دینے والی ایجنسی کے سامنے رکھا جانا چاہئے ۔