نئی دہلی: اپوزیشن لیڈر اور کانگریس ایم پی راہول گاندھی بھی پہلگام دہشت گردانہ حملہ کے تناظر میں اپنا رواں امریکی دورہ مختصر کرکے وطن ہورہے ہیں۔ جمعرات کی شام وزیر دفاع راجناتھ سنگھ کی زیرصدارت آل پارٹی میٹنگ میں راہول کی شرکت متوقع ہے۔ وزیراعظم نریندر مودی پہلگام حملہ کے بعد سعودی عرب کا اپنا دورہ مختصر کرکے وطن واپس ہوگئے۔