راہول گاندھی کا دو روزہ دورۂ امیٹھی

,

   

نئی دہلی ۔23 جنوری۔( سیاست ڈاٹ کام ) صدر کانگریس راہول گاندھی دو دن تک اپنے پارلیمانی حلقہ امیٹھی کا دورہ کریں گے جس کا آج سے آغاز ہورہا ہے ۔ راہول گاندھی اپنے آبائی حلقہ کو درپیش تمام مسائل کو حل کرنے کی کوشش کریں گے ۔ انھو ںنے کہاکہ میں امیٹھی آرہا ہوں ۔ عوام کے ساتھ گھوموں گا اور اُن سے مسائل کے بارے میں تبادلۂ خیال کروں گا ۔ اُن کی مسرت کی کہانی کی تفصیلات حاصل کروں گا اور مسائل کی یکسوئی کی کوشش کروں گا ۔ انھوں نے اپنے فیس بک پر یہ پیغام شائع کیاہے ۔ اپنے قیام کے دوران راہول گاندھی گرام پنچایت کے نمائندوں سے فرصت گنج پر ملاقات کریں گے ۔ وہ نومنتخبہ کی تقریب حلف برداری مقررہ گوری گنج میں شرکت کریں گے ۔ راہول گاندھی ایک نکڑ سبھا سے ہالیہ پور میں خطاب کریں گے اور اور بھوئی مو گیسٹ ہاؤز میں شب بسری کریں گے جہاں دورہ کے دوسرے دن اُن کی ملاقات پارٹی کارکنوں سے ہوگی ۔ دہلی واپسی سے قبل وہ اپنے انتخابی حلقہ کا دورہ کریں گے ۔ وہ 4 جنوری کو دورہ کرنے والے تھے لیکن اسے موسم سرما کے پارلیمانی اجلاس کے پیش نظر تبدیل کردیا گیا تھا ۔ اُن کے دورہ کے موقع پر مرکزی وزیر سمرتی ایرانی بھی امیٹھی کا دورہ کرنے والی ہیں اور اسی دن اُن کا پہلا بڑے پیمانہ پر سیاسی آمنا سامنا بھی متوقع ہے جو آئندہ عام انتخابات کے سلسلے میں ہوگا ۔