راہول گاندھی کا دہلی کے فساد زدہ علاقوں کا دورہ

,

   

Ferty9 Clinic

نئی دہلی ۔ 4 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس قائد راہول گاندھی نے پارٹی کے دیگر قائدین کے ساتھ آج دہلی کے فساد زدہ علاقوں کا دورہ کیا اور متاثرین سے بات چیت کی۔ انہوں نے پارٹی کے سینئر قائدین کے ایک وفد کی بھی اس دورہ میں قیادت کی۔ اس موقع پر راہول گاندھی نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ تشدد ترقی کا دشمن ہے۔ تقسیم اور نفرت پھیلانے سے ’’بھارت ماتا‘‘ کو فائدہ نہیں ہوگا۔ کانگریس کے دو علحدہ وفود میں تشدد سے متاثرہ شمال مشرقی دہلی کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔ راہول گاندھی کی زیرقیادت وفد میںکے سی وینو گوپال، ادھیر رنجن چودھری، کے سریش، مکل واسنک، کماری شیلجا، گوروگوگوئی اور رنجیت سرجے والا شامل تھے۔ کانگریس قائدین نے برج پوری علاقہ کے خانگی اسکول کا معائنہ کیا جس کو فسادیوں نے بری طرح تباہ و برباد کرکے نذرآتش کردیا تھا۔ ارون ماڈرن پبلک سینئر سکنڈری اسکول 32 سالہ قدیم ہے جس کو شدید نقصان پہنچایا گیا۔ راہول گاندھی نے کہا کہ اسکول ہندوستان کا مستقبل ہے ، نفرت اور تشدد نے اس کو برباد کردیا۔ کسی کو اس سے فائدہ نہیں ہوگا۔