نئی دہلی : راہول گاندھی نے 26 جولائی کو اتر پردیش کے سلطان پور میں موچی رام چیت سے ملاقات کے بعد انہیں تحفہ بھیجا ہے۔ کانگریس نے X پر یہ اطلاع دی۔راہول گاندھی ہتک عزت کیس میں 26 جولائی کو سلطان پور کی عدالت میں پیش ہوئے۔واپسی پر ایئرپورٹ جاتے ہوئے ایک موچی کی دکان پر رک گئے ان سے بات کی اور خیریت بھی جاننا چاہی۔ راہول سے ملاقات پر موچی رام چیت نے کہا تھا کہ ہم نے انہیں (راہول گاندھی) سے کہا تھا کہ میں سرمائے میں کمزور ہوں مہربانی کرکے میری تھوڑی مدد کریں۔
اپنے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کانگریس پارٹی نے لکھا تھا کہ راہول گاندھی نے راستے میں کار روکی اور موچی کا کام کرنے والے ایک فرد سے ملاقات کی۔ ہم ان محنت کشوں کے حقوق کے لیے مسلسل جدوجہد کر رہے ہیں، سڑکوں سے پارلیمنٹ تک آواز اٹھا رہے ہیں۔ ہمارا مقصد ان کے حال کو محفوظ اور مستقبل کو خوشگوار بنانا ہے۔اس سے پہلے بھی کانگریس کے رکن پارلیمنٹ راہول گاندھی نے اچانک دہلی کے جی ٹی بی نگر پہنچ کر سڑک پر یومیہ اجرت والے مزدوروں سے ملاقات کی تھی۔ انہوں نے کارکنوں سے ان کی زندگیوں میں درپیش مشکلات اور روزگار سے متعلق مسائل کے بارے میں معلومات حاصل کیں تھیں۔