راہول گاندھی کا ہفتے کو اجمیر میں کسان جلسوں سے خطاب

   

اجمیر: کانگریس کے سابق صدر راہول گاندھی 13 فروری کو ضلع اجمیر کے روپن گڑھ اور سرسورہ میں کسانوں کے جلسوں سے خطاب کریں گے ۔موصولہ اطلاعات کے مطابق مسٹر راہول گاندھی کے دورے کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔ ریاستی کانگریس کے صدر گووند سنگھ ڈوٹاسرا نے روپن گڑھ میں جلسہ گاہ کا دورہ بھی کر چکے ہیں۔ مسٹر راہول گاندھی 13 فروری کو کشن گڑھ ہوائی اڈے پر پہنچیں گے اور وہاں سے ٹریکٹر ریلی کے ذریعے روپن گڑھ پہنچیں گے جہاں وہ مادھو گئوشالہ کے نزدیک گراونڈ میں کسانوں اور کانگریسیوں سے خطاب کریں گے ۔بتایا جارہا ہے کہ مسٹر راہول گاندھی کے اس جلسے میں تمام لوگ ٹریکٹر پر ہی رہیں گے اور مسٹر گاندھی خود بھی ٹریکٹر سے کسانوں کے اجتماع سے خطاب کریں گے ، جس کے لئے کانگریس کے لیڈر ہارون یوسف نے ٹریکٹروں کو ٹرالی کے ساتھ ایک سرکلر پوزیشن میں کھڑا رکھنے کو کہا ہے ۔ کانگریس لیڈروں نے کہا کہ مسٹر راہول گاندھی کسانوں گے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی حکومت سے تین کالے زراعتی قوانین کو واپس لینے کا مطالبہ کریں گے ۔ اس کے بعد وہ سرسورہ کا دورہ کریں گے ۔