راہول گاندھی کا 14 فروری کو دورۂ اجمیر

   

اجمیر۔ 5 فروری (سیاست ڈاٹ کام)کانگریس کے قومی صدر راہل گاندھی 14فروری کو سیوا دل کے قومی اجلاس کے اختتامی پروگرام سے خطاب کریں گے ۔کانگریس سیوادل کے قومی چیف کنوینر لال جی دیسائی نے بتایا کہ مسٹر گاندھی دو روزہ اجلاس میں اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اور سبھی کی رہنمائی کریں گے ۔اس موقع پر سیوا دل ارکان مسٹر گاندھی کو دیں گے ۔انہوں نے بتایا کہ اس سے پہلے 13فروری کو وزیراعلی اشوک گہلوت ،کانگریس ریاستی صدر سچن پائلٹ ،راجستھان میں پارٹی انچارج اویناش پانڈے مشترکہ طورپر سیوادل کانفرنس کا آغاز کریں گے ۔مسٹر دیسائی نے کہا شدت پسند لوگوں نے ملک کے آئین کو کمزور کرنے کا کام کیا ہے لیکن سیوادل کا نعرہ ہے ‘ملک کا پرچم ترنگا،نہیں چلے گا دورنگا’’۔انہوں نے کہا کہ ملک تبدیلی چاہتا ہے ،آنے والے الیکشن میں سیوادل اقتدار میں تبدیلی میں اپنا اہم کردار ادا کرے گا۔انہوں نے بتایا کہ پوری ریاست سے تقریباً تیس ہزار سیوادل کارکنان اور ملک کی دیگر ریاستوں سے بیس ہزار کارکنان کے اجمیر پہنچنے کا ہدف طے کیاگیا ہے جن میں خواتین اور یوتھ بریگیڈ کے کارکنان بھی شامل ہوں گے ۔