راہول گاندھی کا 17 ستمبر کو مجوزہ دورہ حیدرآباد

   

حیدرآباد۔/19 اگسٹ، ( سیاست نیوز) آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے سابق صدر اور رکن پارلیمنٹ راہول گاندھی توقع ہے کہ 17ستمبر کو تلنگانہ کا دورہ کریں گے۔ راہول گاندھی دلت گریجن طبقات کے شروع کردہ جلسوں کے اختتام پر تلنگانہ کا دورہ کررہے ہیں۔ 17 ستمبر کو ورنگل میں 5 لاکھ افراد کے ساتھ بھاری جلسہ عام کی تیاریاں شروع کردی گئیں۔ تلنگانہ میں اسمبلی انتخابات سے قبل کانگریس راہول گاندھی کے دورہ کے ذریعہ مشن 2023 کے آغاز کا منصوبہ رکھتی ہے۔ صدر پردیش کانگریس ریونت ریڈی نے اس سلسلہ میں پارٹی قائدین سے مشاورت کی ہے۔R