راہول گاندھی کا 8 ڈسمبر سے بیرونی دورہ

   

Ferty9 Clinic

ملائیشیا، برونائی، سنگاپور، انڈونیشیا اور ویتنام جائیں گے
نئی دہلی:کانگریس کے سابق صدر راہول گاندھی 8 دسمبر سے ملائیشیا، برونائی، سنگاپور، انڈونیشیا اور ویتنام کے دورے پر روانہ ہوں گے۔ پارٹی ذرائع کے مطابق کانگریس لیڈر8 دسمبر سے ایک ہفتہ طویل دورہ پر نکلیں گے اور اپنے پہلے مرحلے میں ملائیشیا پہنچیں گے۔ اس کے بعد وہ 10 دسمبر کو برونائی پہنچیں گے اور 11 دسمبر کو سنگاپور جانے سے پہلے کئی پروگراموں میں شرکت کریں گے۔ 13 دسمبر کو وہ انڈونیشیا کے شہر جکارتہ پہنچیں گے اور اپنے پروگراموں کے بعد 14 دسمبر کو ویتنام کے شہر ہنوئی کے لیے روانہ ہوں گے۔ راہول گاندھی ویتنام سے 15 دسمبر کی رات ہندوستان واپس آئیں گے۔ راہول گاندھی نے اس سال کے شروع میں ناروے، ہالینڈ، فرانس، امریکہ، برطانیہ، بیلجیم سمیت کئی ممالک کا دورہ کیا ہے اور ہندوستانی تارکین وطن کے ساتھ بات چیت کے پروگرام منعقد کیے ہیں اور متعدد یونیورسٹیوں میں طلباء کے ساتھ متعدد موضوعات پر بات چیت کی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ انڈین اوورسیزکانگریس کیرالہ کے وایناڈ سے کانگریس کے رکن پارلیمنٹ کے تمام پروگراموں کے لیے رابطہ کرے گی۔ راہول گاندھی نے پانچ ریاستوں میزورم، راجستھان، تلنگانہ، چھتیس گڑھ اور مدھیہ پردیش میں بڑے پیمانے پر انتخابی مہم چلائی ہے اور اس ماہ کے شروع میں کیدارناتھ کی مندرکا بھی دورہ کیا ہے۔