راہول گاندھی کورونا کیخلاف لڑائی کو کمزور کررہے ہیں

   

کانگریس قائد پر غیرذمہ دارانہ رویہ اختیار کرنے کا الزام : مرکزی وزیر روی شنکر پرساد

نئی دہلی۔27 مئی ( سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی نے کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی پر آج الزام لگایا کہ وہ پورے کورونا بحران دور میں ملک کے تئیں انتہائی غیر ذمہ دارانہ رویہ اپنایا اور اپنے سیاسی فائدے کیلئے لوگوں کے حوصلے کو گرانے اور ملک کو گمراہ کرنے کی کوشش کی ہے ۔بی جے پی کے سینئر لیڈر اور روی شنکر پرساد نے پریس کانفرنس میں گاندھی کے مارچ سے لے کر اب تک مختلف مسائل پر اظہار کئے گئے خیالات کا سلسلہ وار ذکر کرتے ہوئے کہا کہ گاندھی کے تبصرے بتاتے ہیں کہ وہ کورونا وائرس کے خلاف لڑائی کو کمزور کرنے کی کوشش کررہے ہیں اور جھوٹ پھیلا کر سیاسی مفاد حاصل کرنے کی کوشش کی ہے ۔ پرساد نے کہا کہ کورونا کی تکلیف دہ بیماری میں ملک مودی کے ساتھ کھڑا ہے ۔ ہمیں کامیابی ملی ہے ۔ پر کانگریس لیڈر کا کام لوگوں کے حوصلے کو گرانا اور اس کا سیاسی فائدہ اٹھانا ہے ۔ کاش راہول ملک کے فائدے کے لئے کھڑے ہوتے ۔انہوں نے کہا کہ چین کو چھوڑ کر کورونا سے متاثر دنیا کے 15 بڑے ممالک کی کل آبادی 142 کروڑ ہے اور ان ممالک میں اب تک تین لاکھ 43 ہزار 562 لوگوں کی موت ہو چکی ہے جبکہ ہندوستان کی 137 کروڑ کی آبادی میں 4345 اموات ہوئیں ہیں۔ہندوستان میں 61 ہزار 239 افراد صحت مند بھی ہو چکے ہیں انہوں نے کہا کہ کورونا کی کوئی دوا نہیں ہے ۔ صرف دعا ہے اور لاک ڈاؤن ہے ۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے جو ہمت دکھائی اور‘فرنٹ فٹ’ آکر ملک کی جو قیادت کی، اسی کا نتیجہ یہ کامیابی ہے۔