راہول گاندھی کو این سی ڈبلیو نوٹس

   

نئی دہلی ، 10 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) قومی کمیشن برائے خواتین (این سی ڈبلیو) نے آج صدر کانگریس راہول گاندھی کو نوٹس جاری کی کہ انھوں نے وزیر دفاع نرملا سیتارمن کے خلاف جئے پور کی ریلی میں ’’صنف نازک سے نفرت، دلآزار اور غیراخلاقی‘‘ ریمارکس کئے ہیں۔ نوٹس میں کمیشن نے کہا کہ اس نے مختلف پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کی 9 جنوری کی نیوز رپورٹس پر کا ازخود نوٹ لیا ہے۔ راہول نے کسانوں کی ریلی میں کہا تھا: ’’56 انچ کے سینہ والا چوکیدار کترا کر چلا گیا اور ایک خاتون ’سیتارمن جی‘ سے کہہ دیا کہ میرا دفاع کریں۔ ‘‘

شیوراج و دیگر بی جے پی نائب صدور
نئی دہلی ، 10 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) لوک سبھا چناؤ سے قبل بی جے پی نے آج سابق چیف منسٹرس شیوراج سنگھ چوہان، رمن سنگھ اور وسندھرا راجے کو اپنے نائب صدور مقرر کیا۔ اس طرح تین طاقتور ریاستی قائدین کو قومی سیاست میں لایا گیا ہے۔