راہول گاندھی کو نریندر مودی کی کامیابی برداشت نہیں ہورہی ہے

   

Ferty9 Clinic

ملک میں منافرت کی فضاء نہیں ہے: بنڈارو دتاتریہ

حیدرآباد ۔ 8 جون (سیاست نیوز) سینئر بی جے پی قائد بنڈارو دتاتریہ نے آج صدر کانگریس راہول گاندھی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ حالیہ لوک سبھا انتخابات میں وزیراعظم نریندر مودی کی کامیابی کو ہنوز برداشت نہیں کرپارہے ہیں۔ مسٹر دتاتریہ نے یہاں کہا کہ مودی کی پالیسیوں اور عوام کے تئیں ان کی ہمدردی کے باعث انہیں حاصل ہوئی کامیابی کو راہول گاندھی ہنوز برداشت نہیں کرپارہے ہیں اور یہ کہہ رہے ہیں کہ مودی نے منافرت پیدا کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس پارٹی نے اس کے 50 سال میں نفرت پیدا کی ہے۔ ملک میں اب کوئی منافرت کی فضاء نہیں ہے۔ بنڈارو دتاتریہ نے کہا کہ رمضان کے دوران یہاں ماحول پرامن رہا۔ نفرت کہیں نہیں۔ یہ صرف نہرو خاندان اور راہول گاندھی خاندان کے ذہنوں میں ہے۔ انہیں بی جے پی اور وزیراعظم نریندر مودی سے نفرت ہے۔ بنڈارو دتاتریہ نے یہ بیان راہول گاندھی کے نیلمبر میں عوام سے خطاب کے بعد دیا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ موجودہ حکومت اور نریندر مودی ملک میں منافرت پھیلارہے ہیں۔