ظہیرآباد – 24 ۔مارچ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ٹی پی سی سی لیڈر وائی نروتم نے راہول گاندھی کو پارلیمنٹ کی جانب سے نا اہل قرار دیئے جانے کی سخت الفاظ میں مذمت کی اور اس اقدام کو غیر جمہوری قرار دیا ۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت میں ہر کسی کو بولنے کی آزادی ہے، ماضی میں نیرو مودی اور للت مودی جیسے لوگوں نے لوگوں کی رقومات ہڑپ لی تھیں۔ ایسے لوگوں کو چور کہنا کیا غلط ہے ، راہول گاندھی نے صرف حقائق کو بیان کیا ہے لیکن اسے حکومت کی جانب سے غلط قرار دیا جانا کیا واقعی معقول بات ہے ؟ ماضی میں بہت سے لوگوں کے خلاف کوئی کارروائی کئے بغیر ہی ان کی حفاظت کی گئی ہے۔ عدالت کی جانب سے 30 دن کی ڈیڈ لائن دیئیجانے کے باوجود پارلیمنٹ کی طرف سے راہول گاندھی کو نااہل قرار دینے کی کوشش قطعی انصاف کے مغائر ہے ۔ اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔